دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو پالیسیاں نہیں چل سکتیں: وفاقی وزرا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایمرجنسی کا نفاذ آئین کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ ایک ہی ملک میں دہشتگردی کے خلاف دو پالیسیاں نہیں چل سکتیں۔ وفاقی وزرا نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی مشترکہ پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی متعدد کوششیں…

Read More

اقرار الحسن منظرِ عام پر، ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

کراچی کی سٹی کورٹ نے ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں این سی سی آئی اے نے ملزم سے مقدمے کے سلسلے میں تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے اقرار الحسن سے استفسار…

Read More

رحمان بابا ایکسپریس حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، 36 زخمی

ملتان میں کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ٹرین حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال…

Read More

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا گورنر راج اور ایمرجنسی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد نے خیبر پختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کے صدارتی فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن رہنماؤں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ اپوزیشن اس فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے گورنر راج کو مکمل طور پر مسترد کر…

Read More

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 4 مسافر جاں بحق 30 سے زائد زخمی

ملتان میں کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر کارروائیوں میں مصروف…

Read More

پشاور میں معمولاتِ زندگی بحال: کنٹینرز ہٹا دیے گئے، تعلیمی ادارے کھل گئے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انتظامیہ کی جانب سے تمام بند شاہراہیں اور داخلی راستے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر صوبے میں بے امنی سے متعلق زیر گردش متعدد دعوؤں کو من گھڑت، گمراہ کن اور غیر ملکی سرپرستی میں چلائی جانے والی منظم پروپیگنڈا مہم قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے پیشِ نظر ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے لگائے گئے تمام کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔ پشاور کے اسمبلی چوک ریڈ…

Read More

خیبرپختونخوا کے لیے وفاقی وزرا پر مشتمل 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے وفاقی وزرا پر مشتمل 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ پیر کے روز خیبرپختونخوا کی صورت حال، گورننس، امن و امان اور انتظامی معاملات کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی جانب سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی خیبرپختونخوا میں حکومتی امور، انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال کی نگرانی کرے گی جب…

Read More

خیبر پختونخوا کی پالیسی اب قندھار، جلال آباد یا کابل نہیں، اسلام آباد سے آئے گی: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام پہلی ترجیح ہے اور اب صوبے کی پالیسی کابل یا قندھار سے نہیں بل کہ وفاقی حکومت طے کرے گی۔ انہوں نے پولیس کو جدید سہولتیں فراہم کرنے، اہلکاروں کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے اور دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔ پشاور میں مشیر اطلاعات اور مشیر داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام…

Read More

اسلام آباد میں 25 روز سے سڑکوں پر رکھے کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 روز سے سڑکوں پر رکھے کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری نے شہر بھر کی شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد کرینیں اور لفٹر مختلف مقامات پر متحرک ہوگئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیکیورٹی اقدامات کے تحت مختلف شاہراہوں، داخلی راستوں اور اہم مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے…

Read More

اسلام آباد میں 25 روز سے سڑکوں پر کھڑے کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 روز سے سڑکوں پر کھڑے کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری نے شہر بھر کی شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد کرینیں اور لفٹر مختلف مقامات پر متحرک ہوگئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیکیورٹی اقدامات کے تحت مختلف شاہراہوں، داخلی راستوں اور اہم مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے…

Read More