رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج ہوگا

کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلا جانے والا یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 61 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

قومی ٹیم نے اس کامیابی کے بعد بھارت کے خلاف مقابلے کے لیے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 302 رنز سے شکست دے چکی ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں بڑی کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی مضبوط موجودگی کا اظہار کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کی پہلے میچ میں شاندار کامیابیوں کے بعد آج کا مقابلہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے اہم میچوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی کرکٹ رقابت کے باعث شائقین کو اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Related posts