میر رضا کیس: اہم معلومات دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا: جوڈیشل کمیشن

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی آج پہلی سماعت ہوئی، جس میں کمیشن نے کیس سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریسکیو اداروں، پولیس افسران، سابق میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) سمیت دیگر متعلقہ افراد کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے آج کی کارروائی کا آغاز میر رضا کے اہل خانہ کے بیانات…

Read More

نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی پیش رفت، پاکستان کی سیکیورٹی صورتِ حال اور خطے سمیت دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے وفد…

Read More

آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 28 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کم کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت…

Read More

آزاد کشمیر میں قائدِ ایوان کی نامزدگی: مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں قائدِ ایوان کی نامزدگی پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، صدر (ن) لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے نامزد وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم کے الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں قائد ایوان کی نامزدگی اور پارٹی کی موجودہ صورت حال…

Read More

پمز سانحے کے بعد متنازع ماضی رکھنے والے افسر کو صحت کا اضافی چارج دے دیا گیا

اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے سانحے کے بعد وفاقی حکومت نے سیکریٹری صحت محمد اسلم غوری کو معطل کرکے سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ گریڈ 21 کے افسر محمد محمود یہ ذمہ داری تین ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک سنبھالیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اس وقت سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے طور پر فرائض انجام دے رہے…

Read More

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ، پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جب کہ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔ جمعرات کو کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان…

Read More

پمز سانحہ: ایک روز بعد بھی آگ لگنے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو 24 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم آگ لگنے کی حتمی وجہ اور سانحے کے ذمہ داروں کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ واقعے سے متعلق مختلف رپورٹس اور حکام کے بیانات میں الگ الگ وجوہات سامنے آئی ہیں، جبکہ وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ پمز اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں آگ کیسے لگی اور نرسری میں آگ اتنی تیزی سے کیسے پھیلی؟ آکسیجن…

Read More

‘عمران خان کی صحت بگڑ رہی ہے’، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دوبارہ دائر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جیل میں صحت بگڑ رہی ہے اور ان کی صحت و زندگی کا معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔ عظمیٰ خان نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درخواست…

Read More

سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 26 اگست کو پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی نے درخواست ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں وفاق، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پمز سانحے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول 343 روپے 10 پیسے اور ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی…

Read More