9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پر بلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش سے فیصلہ کُن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا، افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات،…

Read More

حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا آغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے، مذاکرات اسپیکر چیمبر کے کمیٹی روم میں ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور نمازِ جمعہ کے بعد ہوگا۔ حکومت کی جانب سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، اس حوالے سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ…

Read More

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس: گرفتار ملزمان کا صحت جرم سے انکار

لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزمان محسن اور عزین کے بیانات سامنے آگئے۔ دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے الزام سے انکار کردیا۔ لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزمان محسن اور عزین نے پولیس کو دیے گئے بیانات میں لڑکی سے زیادتی کے الزام سے انکار کردیا ہے۔ ملزمان کے مطابق انہوں نے غیر ملکی لڑکی سے صرف رسمی گپ شپ کی، جبکہ لڑکی اپنی مرضی سے فلیٹ پر رات کو رکی تھی۔ ملزمان نے…

Read More

ریکٹ پاکستان کا آغا خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ‘صاف صحت مند پاکستان’ پروگرام متعارف

ریکٹ پاکستان نے آغا خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’صاف صحت مند پاکستان‘ کے نام سے ایک نئے سماجی اثر کے پلیٹ فارم کا آغاز کردیا، جس کے تحت اسکولوں میں بچوں کو محفوظ پینے کے پانی، بہتر بیت الخلا، ہاتھ دھونے کی سہولیات اور حفظانِ صحت سے متعلق تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا آغاز اسکولوں سے کیا جا رہا ہے اور اسے مستقبل میں ملک بھر تک وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ ریکٹ پاکستان کے مطابق ’صاف صحت مند پاکستان‘ کمپنی کے ’بہتر صحت، زیادہ لوگوں…

Read More

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا عدالت میں جواب

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروائے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال قانون موجود نہیں، اس لیے قانون اور حاصل اختیارات سے تجاوز کر کے بچوں کی عمر کی تصدیق کا نظام قائم نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو پی ٹی اے نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس میں اپنا تفصیلی جواب اسلام آباد ہائی…

Read More

ترجمان پاک فوج نے بھارتی دعوے میں ’شہید حولدار‘ محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے دوران ایس ایس جی کے سابق اہلکار محمد آصف کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا اور شہید کو لشکر طیبہ کا کمانڈر بتایا، جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک…

Read More

پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صوبوں سے بات کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا کام سیاست کرنا اور حکومتیں بنانا ہے، پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون صحافی نے سوال کیا کہ کے پی میں موجود بعض سیاسی رہنما…

Read More

ترجمان پاک فوج نے بھارتی دعوے میں شہید حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے ملکی سیکیورٹی صورت حال پر میڈیا کو بریفنگ جاری ہے۔ جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 29 ستمبر کی رات بھارتی کور نے مقبوضہ کشمیر میں ایک جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق ٹویٹ کیا اور دعویٰ کیا…

Read More

‘بتاتے ہو گر گوشوارہ، ہوگا مری جاں خسارہ’: ایف بی آر کی دھمکی نے عوام کے شاعر کو جگا دیا

شہریوں کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ یاد دلانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے شاعرانہ انداز نے پاکستانی عوام کے سوئے ہوئے شاعر کو جگا دیا ہے۔ ایف بی آر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز اور آگاہی پوسٹر میں ایک انتباہی پیغام شعر کی صورت میں جاری کیا اور لکھا: ”کرے گا جو کوئی تاخیر گوشوارے میں۔۔۔ نہ بھولیے، وہ رہے گا بہت خسارے میں“۔ پوسٹر پر ”اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!“ لکھ…

Read More

لانگ مارچ ہوا تو ‘آئینی آپشن’ استعمال ہوگا: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت خیبرپختونخوا کی موجودہ امن و امان اور آئینی صورتحال پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اجلاس کے دوران وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے مبینہ انتشاری اقدامات کا بھرپور اور فوری ردعمل دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنا طرزِ عمل تبدیل کرنے کا آخری انتباہ دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اسے شدید…

Read More