پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، پاکستان آمد کے بعد شان ٹیٹ کی پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے اہم ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے بعد شان…

Read More

کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، نئی ذمہ داری سنبھالیں گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، وہ اب میچ ریفری کے طور پر کرکٹ سے وابستہ رہیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دائیں ہاتھ کی تیز گیند باز کائنات امتیاز نے اپنے 13 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 19 ون ڈے اور 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ کائنات امتیاز نے اکتوبر 2010 میں جنوبی افریقا کے خلاف پوچفسٹروم میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا…

Read More

پاک بھارت فائنل بارش سے متاثر ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو دیا جائے گا؟

جاپان کے شہر نشین میں بارش کی پیش گوئی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کا فائنل خطرے سے دو چار ہوسکتا ہے، ہفتے کی صبح بارش کے زیادہ امکانات کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جاپان کے شہر نشین میں ہفتے کو بارش کی پیش گوئی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کے فائنل میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے ایکیو ویدر کے مطابق ہفتے…

Read More

ایشین گیمز پاک بھارت مقابلہ: محسن نقوی شریک کیوں نہیں ہوں گے؟

جاپان کے شہر نِشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ایشین گیمز 2026ء کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان گولڈ میڈل کے لیے ہونے والے بڑے معرکے میں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی شرکت نہیں کریں گے۔ جب سے ناک آؤٹ مرحلے کے ڈرا کا اعلان ہوا تھا، اس وقت سے بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کے درمیان اس بات پر تجسس پایا جاتا تھا کہ کیا محسن نقوی اس فائنل میچ کے لیے میدان میں موجود ہوں گے…

Read More

ایشنز گیمز 2026: گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرایا تھا۔ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے بھرپوری تیاری کررہی ہیں تاہم میچ کا بارش کے باعث متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔…

Read More

محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، ساڑھے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے، جہاں ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیشی ٹیم نے ان سے سوالات کیے اور موبائل فیس ریزیگینشن بھی کی گئی۔ قومی کرکٹر محمد رضوان آج دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر این سی سی آئی اے کے آفس اپنی گاڑی پر پہنچے جب کہ ان کی گاڑی میں 2 افراد اور بھی تھے۔ محمد رضوان سے 4 رکنی تفتیشی ٹیم نے مختلف سوالات کیے…

Read More

ون ڈے ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت کتنی مرتبہ آمنے سامنے آسکتے ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے نئے فارمیٹ کے باعث روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہی ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ 3 مقابلوں کا امکان پیدا ہوگیا ہے، دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر 7 مرحلے اور اس کے بعد سیمی فائنل یا فائنل میں بھی ایک دوسرے کے سامنے آسکتی ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل…

Read More

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان، 2 اہم کھلاڑی باہر

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جب کہ کوشل مینڈس ٹیم کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز رواں ماہ اکتوبر میں راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کرنے والے کوشل مینڈس نے انگلینڈ کے حالیہ دورے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 میچز میں 198 رنز بنائے تھے، جس میں دوسرے ون ڈے میں 121 رنز…

Read More

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں نئی تبدیلیاں کردیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے قوانین میں کئی اہم تبدیلیاں کردی ہیں، جن کا مقصد کھیل میں وقت ضائع ہونے کو روکنا، گیند کے معیار کو واضح کرنا اور فیلڈنگ سے متعلق بعض قوانین کو مزید آسان بنانا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق نئی تبدیلیاں ان تمام بین الاقوامی سیریز پر لاگو ہوں گی جو یکم اکتوبر 2026 یا اس کے بعد شروع ہوں گی، جبکہ پہلے سے جاری سیریز پر پرانے قوانین ہی لاگو رہیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق مردوں اور خواتین…

Read More

پاکستان میں کھیلی جانے والی ٹرائی سیریز کے لیے انگلینڈ کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف رواں ماہ کھیلی جانے والی ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ہیری بروک ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ عادل رشید اور سیم کرن کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جس کا اختتام ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل سے ہوگا۔ ہیری بروک کو ٹیم…

Read More